ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عراق میں موصل آپریشن کے چھ ماہ مکمل ہو گئے

عراق میں موصل آپریشن کے چھ ماہ مکمل ہو گئے

Sun, 16 Apr 2017 17:25:13    S.O. News Service

بغداد16اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج کی جانب سے موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کے لیے شروع کی گئی عسکری کارروائی کے آج چھ ماہ پورے ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملکی دستوں نے موصل کے مشرقی حصے کو آزاد کرا لیا ہے جبکہ مغربی حصے میں داعش کے جنگجو ابھی تک موجود ہیں۔ ایک عراقی فوجی افسر نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ اب اس شہر کے صرف سات فیصد علاقے پر قابض ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم نے جون 2014ء میں موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ موصل آپریشن کے دوران عراقی دستوں کو امریکی فضائیہ، کرد جنگجو تنظیموں اور دیگر داعش مخالف ملیشیا گروپوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔
 


Share: